اسلام آباد (بیورورپورٹ)ابوذر چدھڑ کےساتھ ٹکٹوں کی تقسیم پر گپ شپ،ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک،تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آ گئی،سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب نثار اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 137 ابوذر چدھڑ کے درمیان مبینہ طور پر ہونےوالی گفتگو میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بات چیت سنی جا سکتی ہے۔
مبینہ آڈیو میں ابوذر چدھڑ کال پر پہلے سلام کرتے ہیں اور نجم ثاقب کے ”جی“ کہنے پر ابوذر کہتے ہیں آپ کی کوششیں سب رنگ لے آئیں،ابوذر چدھڑ نے کہا ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں دیرنہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب نے کہا بس بابا کو ملنے آجانا شکریہ اداکرنے کےلئے اورکچھ نہیں، ابوزر چدھڑ نے رضامندی کا اظہار کیا۔
نجم ثاقب نے کہاوہ آ جائیں گے 11 بجے تک آفس، گلے ملنے آ جانا بس، انہوں نے بہت محنت کی ہے،ابوذرچدھڑ نے کہا بہت زیادہ، اچھا میں سوچ رہا تھا پہلے انکل کے پاس آوں یا شام کو ٹکٹ جمع کروا کر آو¿ں،نجم ثاقب نے کہا وہ مرضی ہے تیری لیکن آج کے دن میں مل ضرور لینا بابا کو ،ابوذرچدھڑ نے کہاہاں ظاہر ہے سیدھا ان ہی کے پاس آنا ہے،نجم ثاقب نے کہا بس ٹھیک ہے ، ابوذرچدھڑ نے کہا12بجے ٹائم ختم ہو جانا ہے، نجم ثاقب نے کہا ٹکٹ چھپوائیں، تصویر بھیجیں اور پھر وہ کرکے آئیں دفتر۔
دوسری مبینہ آڈیو کال میں نجم ثاقب اور میاں عزیر کے درمیان گفتگو منظر عام پر آئی ،نجم ثاقب نے کہاواٹس ایپ دیکھو ، میاں عزیر نے سوال کیا ہاں یہ ابوذر نے بھیجی ہے تمہیں؟،نجم ثاقب نے جواب دیایار میں بھی وکیل ہوں، میاں عزیر نے سوال کیا نہیں ابوذر نے بھیجی ہے تمیں یا ڈائریکٹ آئی ہے؟ ۔
نجم ثاقب نے کہا مجھے ڈائریکٹ بھی آسکتی ہے ضروری تو نہیں ابوذر ہی بھیجے ہرچیز،میاں عزیر نے نجم ثاقب سے سوال کیا اس کے اوپر سے آوں؟ نجم ثاقب نے جواب دیا آنا ہے تو آ جاو ویسے مجھے تو اسی نے بھیجی ہے،نجم ثاقب نے سوال کیا تو کام کس نے کرایا ہے؟ کسی اور نے تو نہیں کرایا۔
میاں عزیر نے کہا بس گڈ ہوگیا ، کرلیتا ہوں بات ناں، او کے،نجم ثاقب نے کہا کیا مطلب بات کرلیتا ہوں، طے شدہ تھا،میاں عزیر نے کہا فون کرکے بات کرلوں بھیج دو سامان مجھے،نجم ثاقب نے کہا سامان بھیجو نہیں ایک بیس سے نیچے نہ لینا میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا،میاں عزیر نے کہا یار تم پھر فون پہ یہ باتیں کررہے ہو۔
نجم ثاقب نے کہا یار عزیر، میرے لیے اتنا ایشو کوئی نہیں ایک بیس سے نیچے نہ لینا اس سے،میاں عزیر: او کے،نجم ثاقب نے کہا میں بتا رہا ہوں، مذاق نہیں کررہا یہ بہت بڑی چیز ہے عزیر،میاں عزیر نے کہا بھائی جان زبان ہوئی ہے، چلو او کے میں کرتا ہوں۔
ابوذر چدھڑ کےساتھ ٹکٹوں کی تقسیم پر گپ شپ،ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک



















