پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا اندھا دھند ذاتی گھریلو استعمال،پٹرول کا بھرپور ضیاع

لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب پولیس افسران اور پولیس تھانوں کی گاڑیاں جو ڈیوٹی میں استعمال کےلئے دی گئی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انکو ذاتی گھریلو استعمال میں بھی لایا جاتا ہے جبکہ اسکو ذاتی استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔ اس حوالے سے کئی بار سوشل میڈیا پر اور دیگر مختلف مقامات کے رہائشی افراد نے بھی الزام لگایا تھا کہ پولیس افسران اور ملازمین سرکاری گاڑیوں کو گھریلو کام کاج کےلئے استعمال کرتے ہیں جس میں خاص کر بچوں کو سکول و کالج لے جانے اور لانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ فیملیز کو بھی مارکیٹ وغیرہ سرکاری گاڑیوں میں ہی لے جایا جاتا ہے جبکہ کوئی بھی افسریا ملازم ایسا ہر گز نہیں کر سکتا جو سرکاری گاڑیاں دفتر یا تھانہ کےلئے مختص ہیں ان کو ایسے کسی بھی اپنے ذاتی استعمال میں کوئی بھی نہیں لا سکتا ابھی کہ کہا جاتا ہے کہ پولیس تھانوں کی جو گاڑیاں ہیں ان کو پٹرول بھی مناسب ہی ملتا ہے جس میں اکثر ان کو ختم ہونے پر خود ڈلوانا پڑتا ہے ان الزامات میں کس حد تک حقائق تھے وہ تو ایک الگ بات ہے،اس کی ایک مثال ابھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے پولیس کی سرکاری گاڑی نمبر 643-LEG میں پولیس اہلکار اگلی سیٹ پر خاتون جبکہ پچھلی سیٹوں پر بچوں کو بیٹھے شیخوپورہ روڈ سے لاہور کی سمت جا تے ہوئے دکھائے گئے ہیں ،اس حوالے سے مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس افسران بہت اچھے بھی اس محکمہ میں ہیں۔آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی آپریشنز میرٹ پر کام لے رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کرائم کو کنٹرول کرنے کےلئے ان کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کو چاہئے کہ اس طرف بھی توجہ دیں اور اس قسم کی حرکت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیںتاکہ دوبارہ کوئی بھی ملازم سرکاری گاڑی اور پٹرول کا ضیاع نہ کر سکے۔