بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مشرق نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران سوڈان میں جاری کشیدگی کو روکنے اور سلامتی کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور اپنی بھرپور اہلیت کا مظاہرہ کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلاءمیں تعاون پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔