فیصل آباد () وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا۔
الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا ایک سٹنگ جج کے بیٹے اور بیٹی کے بارےمیں عام ہے وہ پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں۔
چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر رانا ثنا نے کہا گھریلوخواتین جب لوگوں کوغداری کے لیے اکسائیں گی تو پھرچیزیں کیسے آگے جائیں گی ایسی گفتگو کو گھریلو گفتگو نہیں کہا جا سکتا۔
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان میں کس طرح کا انصاف کا نظام ہے، ضد اور انا کی بنیاد پر فیصلے ہو رہے ہیں، ایسی گفتگو پر سو موٹو نوٹس لینا چاہیے اگر گفتگو غلط ہے تو سزا ہونی چاہیے، صحیح ہےتوپھر بھی سزا ہونی چاہیے۔
گھریلوخواتین غداری کے لیے اکسائیں گی تو پھرچیزیں کیسے آگے جائیں گی،رانا ثنا



















