تہران (مشرق نیوز)ایران کی بحریہ کے کمانڈڑ شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا کہ خلیج میں داخل ہونے والی امریکی آبدوز کی پیش قدمی ناکام بنا دی گئی جبکہ امریکی بحریہ نے اس طرح واقعے کی تردید کردی ہے۔ڈان اخبار میں شائع غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’امریکی آبدوز پانی کے اندر خاموشی سے آگے بڑھ رہی تھی لیکن ایرانی آبدوز فتح نے اس کا سراغ لگایا اور اس کو آبنائے ہرمز کی طرف پیش قدمی روکنے پر مجبور کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی آبدوز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوگئی تھی لیکن تنبیہ پر اس نے اپنا راستہ درست کرلیا۔ایران نے کہا آبدوز اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مکمل خاموشی کے ساتھ نظر آئے بغیر گزرنے کی اپنی طرف سے بہترین کوشش کر رہی تھی۔
خلیج میں داخل ہونےوالی امریکی آبدوز کی پیش قدمی ناکام بنا دی :ایرانی کمانڈر


















