اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں۔پی ٹی آئی کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ فوادصاحب! کتنا مال اکٹھا کیا وہ بھی بتا دیں؟انہوں نے سوال کیا کہ ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟ جن کو ٹکٹ نہیں دیا ان بیچاروں کے پیسے واپس کر دیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں،گھڑی بیچنی ہو، سینٹ کی سیٹ بیچنی ہو، پارٹی کاعہدہ بیچناہویاالیکشن کی ٹکٹ بیچنی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہم یقین رکھتے ہیں مقابلے کے بجائے مکالمہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں،پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
عمران خان لیڈر نہیں ،اچھے سیلزمین ،تمام چیزیں بیچنے کے ماہر ہیں: طلال چوہدری

















