چاہتے ہیں ملک میں انتخابات بیک وقت ہوں، سعدرفیق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر ہوا بازی و ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے چاہتے ہیں ملک میں انتخابات بیک وقت ہوں، کسی ایک صوبے یا 2صوبوں میں وفاق اور باقی صوبوں سے ہٹ کر انتخابات کرائے جاتے ہیں تو قومی وحدت کو شدید نقصان پہنچے گا اورملک پیچیدہ مسائل میں گھر جائے گا۔

اپنے نکتہ نظر سے معزز عدالت کو آگاہ کر دیا،آئین، عدالت اور پارلیمان کسی کی بھی توہین نہیں ہونی چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔