درخت کاٹنے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،ہائیکورٹ

لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ہیٹ ویو کی روک تھام کےلئے اقدامات کا حکم دےدیا جبکہ نجی ہاسنگ سکیموں میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کےخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی ،ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دئیے ایشیا میں ہیٹ ویو بڑی تیزی سے آرہی ہے، ریلوے ،پی ایچ اے درختوں کی آبیاری کےلئے مل کرکام کرے،عدالت نے قرار دیا جم خانہ، رائل پام اور نشاط سرکاری پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے ملکر لائحہ عمل بنائیں ایسا نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں۔