آڈٹ نہ ہونے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے کہاہے آڈٹ نہ ہونے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت دی سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا اور اب 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے،آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں