واسا گلبرگ ٹاﺅن: پہلی دفعہ ڈرین ڈیسلٹنگ معائنہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی ڈرون کا استعمال
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا لاہور گلبرگ ٹاﺅن ڈائریکٹر کا محکمہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈرین ڈیسلٹنگ کے معائنہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی ڈرون کا استعمال، مون سون سے قبل ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیزی اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی ،ڈرین لائنز میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے مون سون سے قبل شہر کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی خاطر ڈرین لائنز کی صفائی کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے جس میں نالوں کی ڈیسلٹنگ کرنے کی خاطر ہیوی مشینری اور سیور سٹاف سے مدد لی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر گلبرگ ٹاﺅن سلمان نثار کی جانب سے دور حاضر کے مطابق گلبرگ ٹاﺅن کی حدود میں آنے والی ڈرین لائن گلبرگ 1اور 2 جو کہ 5سے 6کلو میٹر پر محیط ہے، اسکی ڈیسلٹنگ کا فضائی معائنہ کرنے کی خاطر واسا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے جس سے ڈرینز کی صفائی کو تہہ تک دیکھا گیا تاکہ مون سون کے دوران کسی قسم کے مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈرون کا استعمال کرنے کا مقصد آپریشن کو موثر انداز میں مکمل کرنے میں مدد حاصل کرنا تھا ماضی میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا ڈرین کو چند مقامات پر دیکھنے کے بعد تجربہ کی روشنی میں صفائی کے عمل کو یقینی سمجھا جاتا رہا لیکن ڈرون کے استعمال سے ڈرین کے ہر حصہ کی صفائی کا معائنہ کیا گیا ڈائریکٹر گلبرگ ٹاﺅن واسا سلمان نثار کی ڈرون کے استعمال کی حکمت عملی کو ایم ڈی واسا غفران کی جانب سے سراہا گیا ۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈرون کی مدد سے ڈرین ڈیسلٹنگ کا فضائی معائنہ کیا۔ گلبرگ 1 اور 2 ڈرین کی ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر گلبرگ سلمان نثار نے ایم ڈی واسا کو ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد ایم ڈی واسا کی جانب سے ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیز اور مزید مو¿ثر انداز میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں دوران ڈیسلٹنگ تمام پلوں کے نیچے سے خصوصی صفائی کروانے کی ہدایات تمام ڈرینز کے ملحقہ علاقوں میں آگہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ اپنا کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں پھینکیں کوڑا کرکٹ ڈرینز لائنوں میں پھینکنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عید الفطر سے قبل تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں کا مکمل سروے کریں۔ کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔اس موقع پر ایکسین گلبرگ محمد ارمغان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سلمان نثار کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی سربراہی میں مون سون سے قبل ہی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈرین لائنز کی صفائی کو تہہ تک یقینی بنانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی ڈرون کے استعمال کا آئیڈیا میرے ذہن نے میں آیا جس کی مدد سے ڈرین لائنز کی فضائی معائنہ کیا جا سکے کیونکہ متعدد مقامات پر ڈرین کا معائنہ کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کی خاطر ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے جس میں کامیابی ہوئی آئندہ بھی اس کا استعمال کیا جائےگا، ابھی اس کا استعمال گلبرگ ٹاﺅن میں محکمہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کیا گیا ہے ۔

















