وفاق شوباز،پنجاب میں تڑی باز نے روٹی کا حصول مشکل بنا دیا،پرویزالٰہی

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے کہاہے وفاق شوباز،پنجاب میںتڑی باز نے روٹی کا حصول مشکل بنا دیا،تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی سے سابق اراکین اسمبلی رانا نذیر، سونیا شاہ و دیگر نے ملاقاتیں کیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں تیل سستا لیکن پاکستان میں مہنگا ہے، پہلے ہی کہا تھا اسحاق ڈار نااہل وزیر خزانہ ہیں،پٹرول کی قیمت میں 10روپے لٹر اضافہ ظلم ہے، اسحاق ڈارلیٹ گئے پھر بھی آئی ایم ایف اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

اسحاق ڈارکو اگر کچھ نہیں آتا تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں،نااہل ٹولے نے عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا ،حکمران عوام کاخون چوس رہے ہیں، نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، سپریم کورٹ کےخلاف سب سر جوڑ کر اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں۔

فضل الرحمن کو عدلیہ کےخلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرناچاہیے، فضل الرحمن کی عدلیہ کےخلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے،فضل الرحمن کو معلوم ہونا چاہیے قوم پوری قوت سے عدلیہ کے فیصلوں کےساتھ کھڑی ہے، سروے رپورٹس پنجاب ، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی کی پیش گوئی کر رہی ہیں،الیکشن اور قومی سلامتی لازم و ملزوم ہیں،عوام ،ادارے ملکر ہی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بناسکتے ہیں لیکن موجودہ گھس بیٹھیوں کے حکومت میں ہوتے ہوئے قومی سلامتی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

وفاق میں پی ڈی ایم حکومت پہلے دن سے نفرت کا نشان بن چکی،صوبے میں عوام کی منتخب حکومت ہی کچے اور پکے کے ڈاکووں کا قلع قمع کر سکتی ہے،الیکشن کے بعد پنجاب میں گینگسٹرز کے خاتمے کےلئے جامع حکمت عملی تیار کرینگے۔