سراج الحق کاثالثی مشن ،شہباز،عمران کو مذاکرات کیلئے منا لیا

لاہور (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)سراج الحق کاثالثی مشن کامیاب،شہباز،عمران کو مذاکرات کیلئے منا لیا،تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شروع کردیں،سراج الحق نے 3رکنی وفد کےساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزراایاز صادق ،سعد رفیق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سراج الحق نے کہاملک میں ایک ہی وقت انتخابات موضوع ہیں،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ملک میں ایک ہی وقت پر انتخابات موضوع ہیں، سیاسی صورت حال کو سیاسی طریقے سے مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا، ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے اجتماعی دانش سے مسائل حل کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر سراج الحق زمان پارک پہنچے،ملاقات کے دوران عمران خان اور سراج الحق نے ملکی سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،سراج الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاصورتحال کوسیاسی طریقے سے مل بیٹھ کرحل کرنا ہو گا،ملک کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک ہی وقت پرانتخابات ہوناملک کےلئے بہتر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے انتخابات کیلئے وسیع اتفاق رائے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی ، دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا آئین کے دائرہ و حدود کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔