تشدد والے مناظر نہ دکھانے کا بنیادی مقصد عوام کو خوف سے بچانا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے دہشت اور تشدد والے مناظر ٹی وی پر نہ چلانے کے ضابطہ اخلاق پرپیمرا آرڈر پر بعض تحفظات سامنے آئے ،آرڈر میں دہشتگردی، بعد کے مناظر، لاشیں، تباہی نہ دکھانے کا کہا گیا ،حکم کا بنیادی مقصد عوام کو خوف ودہشت سے بچانا ہے ۔

ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا دہشتگردوں کا اصل مقصد اور ہدف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہی ہوتا ہے،دنیا بھر میں حدود متعین ہیں، ہر ذمہ دار ادارہ اور آرگنائزیشن پاسداری کرتا ہے،دہشتگردی کی کارروائیوں کی کوریج کا عالمی ضابطہ اورملکی قانون کا حصہ ہے،پوری دنیا میں ضابطوں پر بلا استثنیٰ عمل ہوتا ہے۔

دہشتگردی کے واقعات کی براہ راست نشریات دکھانے سے دہشت گردوں کو بھی مدد ملتی ہے،آپریشن کے بعد کی حساس معلومات بھی شرپسندوں کو مل جاتی ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا آزادی اظہار کے حق کو مقدس سمجھتے ہیں، حق کےلئے ہمیشہ جدوجہد کی ،آزادی اظہار رائے پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں گے۔