اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کامیابی کے سفرسے عبارت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(بیورورپورٹ،خبر نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کامیابی کے سفرسے عبارت ہے ، دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ،پاکستان کی ساکھ بحال ہوئی اورملک کو درپیش کٹھن معاشی و توانائی کے چیلنجز پرقابو پایا گیا،مختلف منشور کی حامل سیاسی جماعتوں کا مشترکہ قومی مقصدکےلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں اہم پیشرفت کا عکاس ومفاہمتی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

عمران حکومت کےخلاف عدم اعتماد کامیاب ہونا غیر معمولی تھا،وزیراعظم نے موجودہ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر معیشت ، توانائی ، سفارتکاری ، مواصلات اور ماحولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں حکومتی کارکردگی پر اپنی متعدد ٹوئٹس میں کہاجب وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایامیرے نقطہ نظر سے سال بڑے چیلنجز ومشکلات کا سال تھا، عمران نیازی کی حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک صرف اس حوالے سے بے مثال نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اقتدار میں آئی بلکہ پاکستان کی تقریباً تمام سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے آئینی ذرائع سے غیرمقبول حکومت کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہٹانے کےلئے مجتمع ہوئیں۔

مختلف منشور رکھنے والی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ قومی مقصدکےلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا ملک کے سیاسی ارتقا میں اہم پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے،اپریل 2022 کے بعد کا دورمحاذ آرائی و انتقام کی بجائے مفاہمت و تعاون کی نئی سیاست کا آئینہ دار ہے،عمران خان کی جانب سے بچھائی گئی اقتصادی سرنگوں وعالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے باوجودپاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے اور ڈیفالٹ کی تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کےلئے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا اتحادی حکومت نیازی دور حکومت میں پاکستان کے سفارتی تعلقات کوپہنچائے جانےوالے نقصانات کے ازالے و تشکیل نو کےساتھ ساتھ وسعت دینے کےلئے سرگرداں ہے، وزیراعظم نے کہا عوام کو بتا سکتے ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران شراکت دار اور دوست کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی سمیٹی،پاکستان کو گزشتہ سال بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے نمٹنے کےلئے فیصلہ کن انداز میں بچاوو، ریلیف اور بحالی کی کاوشیں کیں، لاکھوں متاثرین کو سماجی تحفظ فراہم کیا ،عالمی برادری کو متحرک کیا، اقدامات کو دنیا نے سراہا۔

شہبازشریف نے کہا پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے تحت حکومت نے گزشتہ سال اپریل میں اپنے قیام کے بعد سے اسلام آباد میں ترقیاتی و ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر توجہ مرکوز کی ،مقصد شہریوں کو نقل وحرکت میں آسانی ، آرام دہ اور سستی سہولت کی فراہمی ہے،ایک سال کے دوران شہریوں کو سہولت دینے کےلئے انرجی مکس کےلئے کوششیں بروئے کارلائے،شمسی ، ہائیڈل اورکوئلے سے بجلی منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرنے کا مقصد بجلی پیدا کرنے کے مہنگے ذرائع کو سستے منصوبوں میں بدلنا ہے۔

عالمی سطح پر مہنگائی نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ، جیوسٹریٹجک مخاصمت، ایندھن اورغذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے و بدترین سیلاب موجودہ مہنگائی کے چند عوامل ہیں، مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سماجی تحفظ کے نیٹ کو وسعت دےکرٹارگٹڈ سبسڈی دی،پی ڈی ایم حکومت میں پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا ، بہترین بین الوزارتی رابطہ کاری وعسکری قیادت کی طرف سے دی جانے والی حمایت کی بدولت ممکن ہوا،،طویل سفر مسلسل کوششوں نے ممکن بنایا۔

وزیراعظم نے کہا حکومت نے عالمی سطح پرپاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کےلئے موسمیاتی سفارتکاری کا استعمال کیا، جی 77پلس چائنا کے صدر کی حیثیت سے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام میں معاون رہے ، جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کے اعلانات کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہیں۔

دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد میں مفت آٹا تقسیم مرکز کا دورہ کیا اورتھیلے تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا اورمفت آٹا کی فراہمی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا،فیصل آباد میں مفت آٹا تقسیم مرکز کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا،وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں، وزیراعظم نے خود بھی مستحقین میں آٹے کے تھیلے تقسیم کئے ،خواتین سے آٹے کی فراہمی ،مسائل کادریافت کیا، خواتین نے مفت آٹے کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے لا ہور میں بیدیاں روڈ پر قا ئم آٹا تقسیم مر کز کا بھی دور ہ کیا،وزیر ا عظم نے مر کز میں آنےوالے لو گوں سے مسا ئل کاپو چھا اور خود اپنے ہا تھوں سے مستحقین میں تھیلے تقسیم کئے،اس مو قع پر وزیر ا عظم شہباز شریف نے لو گوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ملکی تا ریخ میں پہلی بار غر یب عوا م کو مفت آٹا فرا ہم کیا جا رہا ہے،پرو گرا م کے تحت ہر خاندا ن کو 10کلو آ ٹے کے 3 تھیلے مفت دئیے جا ر ہے ہیں ،تقسیم کا سلسلہ25 رمضا ن تک جا ری ر ہے گا۔