اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سابق حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ پر اختیاروزارت انسانی حقوق کو دیا ،حکومت سنبھالتے ہی کابینہ و پارلیمان کی منظوری سے اختیار واپس وزارت اطلاعات و نشریات کو دلایا،کسی صحافی کےخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمات نہیں بنائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا کےخلاف مقدمات و انتقامی کارروائیوں کی دہائی پر سینیٹر عرفان صدیقی ،سینیٹر وقار مہدی نے تجویز دی میڈیا مالکان کو بلا کر سابق و موجودہ دور میں آزادی صحافت کا موازنہ کرا لیتے ہیں کس دور میں کیا ہوا؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا سابق و موجودہ ادوار کی پوری کہانی کمیٹی میں آنی چاہئے،میں تو خود سابق حکومت کی انتقامی کارروائی کا ثبوت بیٹھا ہوں،میر شکیل الرحمن و دیگر میڈیا پرسنز کو بھی بلائیں، پوچھیں 4سال میں کیا ہوا۔
چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید نے چیئرمین پیمرا سے مطالبہ کیا یقین دہانی کرائیں عمران خان کی تقریر تمام چینلز پر نشر ہوگی، کمیٹی اراکین نے اعتراض کیا اور قہقہ لگاتے ہوئے کہا پرائیویٹ میڈیا کو چیئرمین پیمرا کیسے کہہ سکتے ہیں، چیئرمین پیمراسلیم بیگ نے کہا پیمرا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقریر دکھانے کےلئے چینلز کو نہیں کہہ سکتا۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ایک سال میں کوئی چینل بند ہوا نہ ہی کوئی پروگرام، ایک سال میں کسی کے ناک کی ہڈی توڑی نہ پسلیاں توڑیں، چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہامیڈیا سے زیادتیاں ہو رہی ہیں، چینل بند ہورہے ہیں ،وزیر اطلاعات نے سوال کیا بتائیں کون سا چینل بند ہوا ،سوال پرسینیٹر فیصل جاوید لاجواب ہوگئے،
چیئرمین کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا حقائق اور اعدادوشمار لائیں پھر بات کریں، کسی صحافی کےخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمات نہیں بنائے،مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا نوازشریف پر پابندی کس نے لگائی تھی؟ عرفان صدیقی کو آدھی رات کس نے گرفتار کیا تھا؟ انہوں نے کہا گزشتہ 4سال والا سیاہ دور نہیں جہاں پروگرام، کالم اور چینل بند کئے جاتے تھے، میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین ہی نہیں رکھتے عمل بھی کرتے ہیں۔
ایک سال میں کوئی چینل بند ہوا نہ کسی کے ناک کی ہڈی ،پسلیاں توڑیں،مریم اورنگزیب


















