کوئٹہ (بیورورپورٹ)کچلاک میں آپریشن،فائرنگ کاتبادلہ،4اہلکار شہید،ایک دہشتگرد جہنم واصل،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب کچلاک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار شہید ،ایک دہشتگرد مارا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکچلاک میں پولیس ،فرنٹیئر کور (ایف سی) پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،محکمہ انسداد دہشتگردی فورس کو ایف سی کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
ایس ایس پی کوئٹہ نے مزید کہا کچلاک میں کارروائی کے دوران گھر کا محاصرہ کیا گیا تاہم گھر میں موجود دہشتگرد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا،مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ایس ایس پی کوئٹہ نے شبہ ظاہر کیا مارے جانیوالا دہشتگرد 2 روز پہلے پولیس پر حملے اور ایک ہفتہ قبل ایف سی پر ہونیوالے حملے میں ملوث تھا،آپریشن میں شہید 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی ، آئی جی ایف سی ، کور کمانڈر 12 کور و دیگر افسروں نے شرکت کی۔
کچلاک میں آپریشن،فائرنگ کاتبادلہ،4اہلکار شہید،ایک دہشتگرد جہنم واصل

















