پنجاب میں ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پنجاب میںریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے ،نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔