حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رواں سال حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری ،تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج انتظامات کیلئے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ نے کہا رواں سال حج کیلئے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، مجموعی طور پر 72 ہزار 869 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔