کوئٹہ میں دھماکہ،اہلکاروں سمیت4افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)کوئٹہ میں دھماکہ،اہلکاروں سمیت4افراد جاں بحق،متعدد زخمی،تفصیلات کے مطابق قندھاری بازارشارع اقبال پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 2اہلکاروں اور بچی سمیت4افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا،وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،شہر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے دہشتگرد عناصر ،سرپرستوں کےخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔