اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے دنیا بھر کی مسیحی برادری خاص طور پر دن منانے والے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہیں،آئیے !سب دنیا کو پرامن جگہ بنانے کےلئے اپنا کردار اداکرنے کا عہدکریں جہاں تمام کمیونیٹز ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں اور جہاں آنے والا کل مزید بہتر بنانے کی امیدہو،موجودہ وقت میں اتحاد اورمذہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
ادھر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایسٹر پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں و بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،دعاگو ہوں دن سب کےلئے ایک ایسی دنیا بنانے کا وسیلہ ثابت ہو جہاں تمام عقائد و کمیونٹیز امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
آئیے! دنیا کو پرامن جگہ بنانے کاعہد کریں،شہبازشریف



















