فیصل آباد (اشفاق مغل) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے عمران خان نے صرف دھوکہ دیا،عوام نے سبق نہ سیکھا تو لمبی سزا ملے گی،اسٹیبلشمنٹ نے نیازی جیسے جھوٹے، نااہل انسان کو مسلط کیا،فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا حلقے میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، اربوں کے منصوبے شروع کیے، عوام کے ووٹ سے ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی، تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
عوام کے پیسے ایمانداری سے لگا رہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف کےساتھ سخت شرائط پر معاہدہ کیا، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ و دہشتگردی کا خاتمہ کیا، عمران خان نے 4 سال میں ایک بھی سڑک نہیں بنائی،اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا، دوسروں پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ۔
عمران نے صرف دھوکہ دیا،عوام نے سبق نہ سیکھا تو لمبی سزا ملے گی،رانا ثنا



















