ق لیگ نے تمام جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دےدی

دبئی(مشرق نیوز)ق لیگ نے تمام جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دےدی،تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے ق کی طرف سے سیاسی جماعتوں کوگرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہوئے کہاعام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کےلئے زہر قاتل ہوں گے۔

امارات میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ملک میں استحکام کےلئے عام انتخابات شفاف اور ایک دن کرائے جائیں،صرف ایک صوبے میں انتخابات تباہی کا سبب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن پرمشاورت کرنی چاہیے۔