چیف جسٹس ججز میں تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک،ملاقاتوں کاآغاز،مشاورت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس ججز میں تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک،ملاقاتوں کاآغاز،مشاورت،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کےلئے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ججز میں تقسیم کے خاتمے کےلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے بنائے۔

چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بنچ میں شامل کر لیا، آج سے شروع ہفتے میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےساتھ جسٹس علی مظہر کا بنچ بنا دیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بنچ میں شامل ہیں۔