اسلام آباد (مشرق نیوز) موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی کے روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر اہم رہنماو¿ں کی شرکت کا امکان ہے۔ وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر کریں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا جائےگا۔ عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوص کیا جائےگا۔
چھٹی کے روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاگیا



















