لاہور(خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف عدالتی اصلاحات بل واپس بھیجنے پر صدر مملکت پر برس پڑے،وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاصدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہاصدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
صدر نے خود کو پی ٹی آئی کارکن ثابت کردیا،شہبازشریف

















