بزدل آدمی لیڈر نہیں ،نواز شریف بنتا،قوم آزادی کی جنگ کیلئے خود کو تیار کرے،عمران خان

لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے بزدل آدمی لیڈر نہیں ،نواز شریف بنتا،قوم کو آزادی کی جنگ کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا،غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے، لیڈر سچا و ایماندار ہوتا ہے۔

زمان پارک میں افطار پر آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا میں اسلام کا سکالر نہیں ،اپنی زندگی سے سب سیکھا، انسان کو اندر کی آزادی لا الہ الااللہ دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے،آزاد لوگ آزادی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے،حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،قوم کو خود کو تیار کرنا ہوگا۔

چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے غلام سمجھ کر مسلط کردیامیرے گھر پر حملہ کیا، ابھی علی امین گنڈا کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کیلئے ہم غلام ہیں،اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے۔