لاہور (میاں ساجد) عمران خان سن لو! آئندہ آنے والے الیکشن میںہار تمہارا مقدر ہے۔ چیف آگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم بی بی کے پنجاب کے سطح پر تنظیمی دوروں نے پی ٹی آئی کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے ۔بھول جاﺅ پاکستان کی وزرات عظمیٰ تمہارا مقدر بنے اپنے اقتدار کی خاطر گالیاں دینے والا لیڈر کس منہ سے مذکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے پر مجبوریاں پیش کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی عملی کاوشیں قابل ستائش اقدامات ہیں۔ متحدہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں سے وزیر اعظم پاکستان کی اہم ملاقاتیں تاریخی اقدام ہیں پاکستان کی سیاست کو گالی کا خطاب دینے والے لیڈر نے پاکستان کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ عمران خان سے کوئی پوچھے چارسالہ اقتدار کا ایک عوامی منصوبہ آپ کے دور میں پایا تکمیل تک پہنچا ۔ عمران خان کا ہٹ دھرمی کی سیاست کرنے کا محض مقصد اقتدار ہے جس کے لیے جھوٹے بیانات جھوٹی من گھڑت کہانیاں سنا کر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے جس کی اب گنجائش ختم ہو گی ہے۔ عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والوں کاچہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ عمران خان اب کس منہ سے مذکرات کے لیے پکار رہے ہیں تمہارا وہ بیانیہ کدھر گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے مذکرات نہیںکر و گے ۔ اب تم نے اپنا بیانیہ کدھر دفن کرکے مذکراتی ٹبیل پر بیٹھنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کی دل سے قدر کرتے ہیں جنہوں نے اس جھوٹ کے پلندے تیار کرنے والے لیڈر سے ملاقات کرنے سے معذرت کی ہے ۔ عمران خان سیاست کی الف ب سمجھتے ہوتے تو اپنے چار سالہ اقتدار میں پاکستان کی معیشت کی سر حدوں کو کبھی کمزور نہ کرتے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مورال سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہوا پاکستان کا وقار وزیر اعظم شہبازشریف کے موجودہ دور میں ہوا ۔ ناتجربہ کارسیاست دان عمران کے اقتدار میں آنے سے پہلے کے تمام جھوٹے وعدے عوام کے سامنے رکھیں گے تاکہ اس جماعت کو پاکستان کی عوام آئینہ دکھا سکے ۔ ایک سوال کے جوا ب میں صدر مسلم لیگ لاہور (ن) ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ لیڈر کا بیانیہ اس کا اثاثہ ہوتا ہے عمران کی سیاست کے سب بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں جس کو عوام آئندہ آنے والے الیکشن میں مسترد کردینگے۔
عمران خان سن لو! آئندہ آنے والے الیکشن میں ہار تمہارا مقدر ہے:ملک سیف الملوک کھوکھر



















