اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دےدیا،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
ارشد شریف کی فیملی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی کارروائی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی نہیں کر سکتی،عدالت نے کہا سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے معاملات کی نگرانی و تحقیقات کرا سکتی ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا ،یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون سے آگاہ کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق کینیا حکام نے تاحال باہمی قانونی معاونت کا جواب نہیں دیا، خصوصی جے آئی ٹی کو بیرون ممالک سے تحقیقات کیلئے مزید 3 ہفتے دئیے جاتے ہیں۔
اہم بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث عدالت تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے، ارشد شریف قتل بڑے صحافی کے قتل کے علاوہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، قتل کی تحقیقات کیلئے 5 ہزار سے زائد خطوط سپریم کو لکھے گئے، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کرانا چاہتی ہے۔
ارشد شریف کیس،عدالت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دےدیا

















