لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدالت عظمیٰ نے آئین کی حفاظت کی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ کر کے آگاہ کیا۔
فواد چودھری نے فیصلے کے مختلف پہلووں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بریفنگ دی، عمران خان نے کہا تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، پوری قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
قبل ازیں امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا سیاسی اداروں میں الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ،تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں،پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے، مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، کیا ان کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ہے۔
عمران خان نے مزید کہاطاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوںیقینی بنانے کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے اور گھبرائے ہوئے ہیں اگر میں واپس آیا تو احتساب کیا جائے گا، وہ پریشان ہیں مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















