ایل ڈی اے حکام لینڈ مافیا کے آگے سربسجود، اللہ ہو انڈسٹریل ایریا میں غیرقانونی تعمیرات جاری

لاہور ( قاسم رضا سے ) لینڈ مافیا کے آگے بظاہر ایل ڈی اے حکام نے گھٹنے ٹیک دیئے، محکمہ اپنی رٹ قائم رکھنے میں بے بس دکھائی دینے لگا، اللہ ہو انڈسٹریل ایریا میں ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ زون 7 کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی فیکٹریاں ، کارخانے اور کولڈ سٹورز کی تعمیرات جاری ہیں جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، ڈائریکٹر ، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ٹاﺅن پلاننگ کی کارروائی سے انکاری سمجھ سے بالاتر ہے، بلڈنگ مالکان عملہ کی ملی بھگت سے پلازوں کی تعمیر میں قوانین کی سر عام خلاف ورزی کرنے لگے ، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اللہ ہو انڈسٹریل ایریا میں ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ زون 7 میں لینڈ مافیا بڑے دھڑلے سے غیر قانونی فیکٹریاں ، کارخانے اور کولڈ سٹورز تعمیرات کروا رہے ہیں جس سے سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ بااثر مالک ایل ڈی اے سے نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر ات کر وا کر ایل ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مالکان نے ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ کے متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے بغیر نقشہ درجنوں فیکٹریاں ، کارخانے اور کولڈ سٹورز زیر تعمیر ہیں جس کے باعث قومی خزانہ اربوں روپے کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے ۔ رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر غفران نے روزنامہ مشرق لاہور سے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ۔