جلاو گھیراو،تشدد کیس میں مسرت جمشید چیمہ کو کلین چٹ
لاہور(کورٹ رپورٹر)جلاو گھیراو،تشدد کیس میں مسرت،جمشید چیمہ کو کلین چٹ،تفصیلات کے مطابق جلاو گھیراو اور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے کلین چٹ دیدی،پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کو تفتیش میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا ملزموں کی گرفتاری پولیس کو مطلوب نہیں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔



















