عمران کوپارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال
لاہور(کورٹ رپورٹر)عمران خان کوپارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی،جج نے ریماکس میں کہا کیسز جسٹس ساجد محمود سیٹھی پہلے بھی سن چکے ،عدالت نے نوٹ میں کہا مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی جج سماعت کریں۔



















