عمران خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور( کورٹ رپورٹر)عمران خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ،فواد چودھری ،حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج ،تفصیلات کے مطابق انسددا دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر عمران خان اپنے وکلا اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، ایڈمن جج عبہر گل خان نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی،عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے 3مقدمات جلاوگھیراو، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اپنایاسکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ایک روز کی حاضری معافی درخواست منظور کرے تاہم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی3مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 11بجے پیش ہونے کا حکم دیا،سابق وزیراعظم کی جانب سے وکلا نے دلائل دئیے عمران خان کا کیس متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے، متعلقہ جج رخصت پر ہیں، عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، پیش نہ بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں،عدالت نے پوچھا عمران خان کہاں ہیں، آپ نے ابھی تک مچلکے بھی جمع نہیں کرائے ، آپ مجھے بتا دیں عمران خان نے آنا ہے یا نہیں، ہاں یا ناں میں بتائیں جو عدالت آئے گا اسی کو ریلیف ملے گا،عمران خان کے وکیل نے کہا عمران خان دور نہیں آجائیں گے اور مچلکے بھی جمع کرا دیتے ہیں جس پر عدالت نے کہاعمران خان 11بجے تک پہنچ جائیں اگر عمران خان نہ آے تو قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا،عمران خان عدالتی حکم بعد عدالت پیش ہوئے تو جلا وگھیراو، پولیس پر تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں 13اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ادھر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جلا و گھیراو، پولیس پر تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر عدالت پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے عدم پیروی پر فواد چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔