سٹیٹ بینک نے شرح سوح مزید بڑھادی،21 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے شرح سوح مزید بڑھادی،21 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی،تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 21 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
33 روز کے دورانیے میں شرح سود 4 فیصد تک بڑھا دی گئی ،گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا، رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا۔