امریکہ بھر میں طوفانوں سے مرنے والوں کی تعداد 32 ہوگئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی اور وسط مغربی امریکہ میں خوفناک طوفانوں اور آندھیوں کا سلسلہ اب تک 32 افراد کی جان لے چکا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کم از کم 7 امریکی ریاستوں میں 50 سے زائد طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جہاں طوفان اور آندھیوں نے گھروں اور عمارتوں کو تباہ کردیا اور درختوں اور گاڑیوں کو ہوا میں ا±ڑا پھینکا۔ ریاست آرکنساس کی کاو¿نٹی وائن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ کاونٹی کی مغربی حد سے مشرقی حصے تک تباہی کا سلسلہ جاری رہا۔ میئر جینیفر ہوبز نےسی نے بتایا ہے کہ ہمیں تباہ شدہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کیلئے ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔ ریاست آرکنساس، انڈیانا اور ٹینیسی میں طوفانوں کے نتیجے میں متعدد اموات کی تصدیق ہوئی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ ٹینیسی کے شہر میمفس میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک بالغ گھروں پر چھتیں گرنے سے ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب ریاست ٹینیسی کی کاو¿نٹی میک نیری میں طوفانوں کے نتیجے میں 9 ہلاک ہوئے۔ میئر لیری اسمتھ نے سی این این کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طوفان نے ہماری کاونٹی کو ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک لپیٹ میں لے لیا۔ میئر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی حکام منہدم عمارتوں میں دبے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح ریاست انڈیانا میں پانچ اموات اور الینوائے میں چار افراد کی اطلاع ہے جن میں ایک شخص اس وقت چھت گرنے سے ہلاک ہوا جب 200 افراد کنسرٹ میں شریک تھے۔ ریاستی اور مقامی حکام نے الاباما، مسی سیپی اور ڈیلاویئر میں بھی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔



















