لاہور(خبر نگار)سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے اب 2018 نہیں ،لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردعمل آئے گا یہ ان کےلئے آسان نہیں ہوگا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیس پرفیصلہ محفوظ ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہالاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردعمل آئے گا۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میںمریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ،کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک اب ہونا نہیں ، تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔
لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردعمل آئے گا اب2018نہیں،مریم نواز



















