اسلام آباد(بیورورپورٹ)سب سے مہنگے حج پیکیج کی حد32 لاکھ سے زائد مقرر ،تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں برس 2023 کے پرائیویٹ حج کےلئے سب سے مہنگے و سستے پیکیج کی رقم مقرر کردی۔
ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق سب سے مہنگے پیکیج کی حد32 لاکھ 50 ہزارسے زائد مقرر کی گئی جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرزکا سب سے سستا پیکیج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔
آفتاب درانی نے کہا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اوروعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے آپریٹر کو سزا دی جائےگی،ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا مقررسہولیات سے زائدکے خواہش مندعازم حج کو رقم بھی زائددینا ہوگی۔
سب سے مہنگے حج پیکیج کی حد32 لاکھ سے زائد مقرر



















