لاہور(خبر نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے خنجراب پاس کھلنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا عظیم آہنی بھائی چین کےساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند ہے،خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی ،امید ہے تجارتی راہداری کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا3سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے جو سفر نومبر 2019میں رکا تھا وہ 2023میں پھر سے بحال ہوگیا ،سی پیک کودوگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں،سی پیک قائد نوازشریف اور چین کی عظیم قیادت کا خطے و عوام کےلئے خوشحالی اور ترقی کا تحفہ ہے۔
فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازع بنانے کا جرم کیا،امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا،چین کی قیادت و عوام کی پاکستان کےلئے محبت اورتعاون ناقابل فراموش ہے وزیراعظم نے تجارتی و سفری بحالی پر دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین کیا۔
خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی،شہبازشریف



















