اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک شیر احمد، لانس نائیک اصغر، سپاہی عرفان اورعبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، وزیراعظم نے کہادہشتگردی کا خاتمہ قومی ایجنڈا ہے۔
قوم وطن پر قربان ہونےوالے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے،قوم کے بیٹے وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا نے بھی شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاوطن کے بیٹے اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،رانا ثنا نے مزید کہاپوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے، ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وزیراعظم



















