لاہور (اپنے رپورٹرسے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازنے کہا ہے نوجوانوں کی قوت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ بنائیں گے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازنے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دےدی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز نے کہاسٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک و فعال تنظیم کا حصہ بنیں، مریم نواز نے مزید کہا آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
نوجوانوں کی قوت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ بنائیں گے،مریم نواز



















