علوی نے ریفرنس واپس لینے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی
صدر مملکت عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دئیے
اسلام آباد (بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دےدی،صدرمملکت نے سول ریویو پٹیشن میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی، عارف علوی نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دئیے۔
صدر نے قاضی فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی

















