الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے، رانا ثنا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے الیکشن کمیشن کو تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے، تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں توازن برقرار نہ رہا، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا، معاملے سے پوری قوم منسلک ہے، ابہام دور ہونا چاہیے، ابہام فل کورٹ بنچ دور کرسکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاسپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں معاملے پر قوم کی رہنمائی کی جائے وہ چیزیں جو شکوک و شہبات پیدا کریں ان کو فیصلے سے پہلے دور کیا جانا ضروری ہے، پارلیمنٹ نے صحیح وقت پر اپنا فرض ادا کیا۔