اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان کاامریکہ میں جمہوریت سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہادوسری جمہوری سربراہ کانفرنس کی دعوت پر امریکہ اور شریک میزبان ممالک کے مشکور ہیں، پاکستان امریکہ میں جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا،امریکہ سے دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
بائیڈن انتظامیہ کے دور اقتدار میں دوستی میں اضافہ ہوا ،پاکستان 2021 میں ہونے والی سربراہ کانفرنس کے عمل کا حصہ نہیں رہا،کانفرنس میں بعض ممالک کو قومی سطح پر کچھ وعدوں کی ضرورت تھی، سربراہ کانفرنس کا عمل اب ایڈوانس سطح پر ہے،پاکستان کے عوام کا جمہوریت و جمہوری اقدار کا گہرا عزم ہے، پاکستانی نسلوں نے وقتاً فوقتاً جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق و آزادیوں کا بول بالا کیا۔
پاکستان کاامریکہ میں جمہوریت سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار



















