توہین الیکشن کمیشن میں عمران ودیگرکو جواب کیلئے آخری مہلت

اسلام آباد (بیورورپورٹ) توہین الیکشن کمیشن میں عمران ودیگرکو جواب کیلئے آخری مہلت،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسد عمر و دیگر افراد پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل نے کہاہائیکورٹ کے فیصلے تک عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی کا فیصلہ واپس لیا جائے، التوا کی درخواست بھی دیدی،ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا آپ نے تو دلائل دینے تھے؟، ایڈووکیٹ انور منصور نے کہا اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، 150 کیسز ہیں کہاں کہاں پیش ہوں؟

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا درخواستوں میں اٹھائے نکات پر کبھی تو فیصلہ کرنا ہوگا، بنچ کے رکن شاہ جتوئی نے کہا بالکل آخری موقع دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے واضح کیا آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو چارج فریم کر دیں گے،مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔