واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے زلمے خلیل زاد کے بیانات سے اظہار تعلقی کرتے ہوئے کہاہے سیاست میں تشدد یا ڈرانے دھمکانے کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان میں تمام فریق قانون کا احترام کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا زلمے خلیل زاد پرائیویٹ شہری ہیں ، سوشل میڈیا پر تبصرے یا ٹوئٹس انہوں نے ذاتی حیثیت میں کئے،بیانات امریکی خارجہ پالیسی یا بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے۔
سیاست میں تشدد یا ڈرانے دھمکانے کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان میں تمام فریق قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، عوام کو جمہوری طریقے سے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔
پاکستان میں تمام فریق قانون کا احترام کریں،امریکہ


















