لاہور (خبر نگار)انتخابات کی تیاریوں کیلئے پارٹی کا الیکشن سیل قائم جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی امور کیلئے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا۔
ہمایوں اختر کو پی ٹی آئی الیکشن سیل کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا،اعجاز چودھری، ریاض فتیانہ، رائے عزیز بطور ممبر کام کریں گے، پارٹی الیکشن سیل تکنیکی امور کو دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈز ودیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت بھی کرے گا،عمران خان نے کہا الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور پر پارٹی قیادت و امیدواروں کو آگاہ رکھے گا۔
آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے،حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کیخلاف آئینی قانونی وسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے،اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونیوالے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا لاہور کو بند کرنے اور 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے،شکریہ لاہور آپ نے مایوس نہیں کیا،مجھے فخر ہے۔
پارٹی کا الیکشن سیل قائم ،آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے،عمران خان



















