لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے کہا ہے مینار پاکستان جلسے کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،اپنے بیان میں پرویزالٰہی نے کہاعمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لاہور کے جلسے سے مخالفین کی اچھی طرح آنکھیں کھل گئی ہوں گی، نگران حکومت ، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینار پاکستا ن پہنچے ، مینار پاکستان پر عوام نے فیصلہ سنا دیا وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے مزید کہا شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کیخلاف آئینی چارج شیٹ فریم کردی ، جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔
مینار پاکستان جلسہ ریفرنڈم ،عوام نے فیصلہ سنا دیا،پرویز الٰہی



















