اسلام آباد،کے پی میں ایک اور زلزلہ،شدت4.1ریکارڈ
اسلام آباد،پشاور(بیورورپورٹ)اسلام آباد،کے پی میں ایک اور زلزلہ،شدت4.1ریکارڈ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی، زلزلہ دن ایک بج کر 59 منٹ پر آیا،مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔



















