نیویارک (مشرق نیوز) میٹا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او)مارک زکربرگ کی ایک ای میل لیک ہوئی ہے، جس میں انہوں نے ایک ملازم سے استعفا طلب کیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق یہ ای میل ایک مقبول ٹویٹر اکاونٹ انٹرنل ٹیک ای میلز سے لیک کی گئی تھی۔22 ستمبر 2010 کو لکھی گئی ای میل میں ایک ملازم کی جانب سے نیوز پورٹل TechCrunch کو فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فون بنائے جانے کے حوالے سے خبر دئے جانے کا حوالہ دیا گیا تھا۔مارک زکر برگ نے ملازم سے استعفا اس لئے طلب کیا کیونکہ معلومات غلط تھیں اور اس سے کمپنی کو نقصان پہنچا۔زکربرگ نے خبر کی لیک کو تباہ کن اور خیانت کا عمل قرار دیا۔ستم ظریفی یہ ہے کہ زکربرگ کی ای میل خفیہ، اشتراک نہ کریں سے شروع ہوتی ہے، جو کہ اب عوام کے سامنے ہے۔ای میل میں میٹا کے سی ای او نے ملازمین کو کمپنی کے بارے میں رازداری برقرار رکھنے یا کمپنی چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ٹویٹر پوسٹ میں جاری ای میل میں لکھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہفتے کے آخر میں TechCrunch کی استوری دیکھی ہوگی، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ہم ایک موبائل فون بنا رہے ہیں۔ ہم کوئی فون نہیں بنا رہے اور میں نے جمعہ کو سوال و جواب میں اس بارے میں تفصیل سے بات کی کہ ہم تمام فونز اور ایپس کو مزید سوشل بنانے کے طریقے تیار کر رہے ہیں۔ اس لیے جس نے بھی یہ خبر لیک کی ہے میں اسے فوری طور پر استعفا دینے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ یا تو آپ استعفا دیں، ورنہ ہم یقینی طور پر معلوم کر ہی لیں گے کہ یہ کس نے کیا۔
فیس بک کے سربراہ کی انتہائی اہم ای میل لیک، استعفے کا مطالبہ


















