پی ٹی آئی کاجلسہ روکنے کیلئے مینار پاکستان میں پانی چھوڑ دیا گیا

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کاجلسہ روکنے کیلئے مینار پاکستان میں پانی چھوڑ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے مینار پاکستان میں جلسہ گاہ کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال نے کہا لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود انتظامیہ کا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا قابل مذمت ہے۔

انتظامیہ کے ہتھکنڈے موجودہ نام نہاد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔